اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے برآمدات میں اضافہ کیلئے پیکج کے تحت وزارت تجارت کی تجاویز کی منظوری دیدی

برآمد کنندگان 30 جون 2017ء تک کی جانے والی برآمدات کے کلیمز 30 ستمبر 2017ء تک جمع کرا سکیں گے

ہفتہ 17 جون 2017 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم کے برآمدات میں اضافہ کیلئے پیکج کے تحت وزارت تجارت کی تجاویز کی منظوری دی ہے جس کے تحت برآمد کنندگان 30 جون 2017ء تک کی جانے والی برآمدات کے کلیمز 30 ستمبر 2017ء تک جمع کرا سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق ای سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کی تجویز کی منظوری بھی دی ہے، گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کی تاریخ کو 31 اگست 2017ء تک توسیع دی ہے جبکہ 15 مارچ 2017ء تک محکمہ خوراک سے گندم اٹھانے والے برآمد کنندگان بھی اس سے استفادہ کر سکیں گے۔

ای سی سی نے افغانستان کو گندم کی فراہمی کے حوالہ سے پاسکو کی واجب الوصول رقوم کے طریقہ کار کی بھی منظوری دیدی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ 30 ستمبر 2017ء تک گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس برائے بینکنگ ٹرانزیکشنز کی شرح 0.4 فیصد تک رکھی جائے جبکہ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو (آج) 18 جون کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :