مردان میں شیخ ملتون ٹاون پولیس نے انوکھی منطق اختیار کرلی

شہریوں کو عید کی چھٹیوں پرجانے سے پہلے گھرکی حفاطت کے لیے چوکیدار رکھنے کا مشورہ دے دیا

ہفتہ 17 جون 2017 21:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) مردان میں شیخ ملتون ٹاون پولیس نے انوکھی منطق اختیار کرلی۔ شہریوں کو عید کی چھٹیوں پرجانے سے پہلے گھرکی حفاطت کے لیے چوکیدار رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

شیخ ملتون ٹاون پولیس کی جانب سے شہریوں کو جاری کردہ پمفلٹ میں شہریوں کو عید چھٹیوں پرجانے سے پہلے گھرکی حفاطت کے لیے چوکیدار رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ،پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عید کی چھٹیوں پر جانیوالے شہری اپنے گھر کی حفاطت خود کریں،پولیس کی جانب سے کہاکہ تھانے میں نفری کم ہے اسی وجہ سے پمفلٹ جاری کیا،اس سے قبل بھی اس قسم کے پمفلٹ عوام کی آگاہی کے لئے جاری کیے تھے،پمفلٹ میں پولیس نے ڈی ایس پی ایس ایچ او تھانے اور کنٹرول کے نمبرات بھی درج کیے ہیں،پمفلٹ مختلف مقامات پر پولیس کی جانب سے لگا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :