فیصل آباد،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی تیسری برسی ،پاکستان عوامی تحریک کی ضلعی ایگزیکٹو کا تعزیتی اجلاس

سانحہ مادل ٹاؤن کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں مگر شہداء اورزخمیوں کو آج تک انصاف نہ مل سکا، سانحہ کے اصل ملزمان شریف برادران اوران کے وزراء ہیں، شرکاء کا خطاب

ہفتہ 17 جون 2017 21:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی تیسری برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کی ضلعی ایگزیکٹو کا تعزیتی اجلاس ہوا، اجلاس شرکاء نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ملزمان شریف برادران اوران کے وزراء ہیں ، عدالت نے سابق آئی جی پنجاب سمیت جن میں 144پولیس ملازمین وافسران کو ملزم قراردیا ہے، ان میں بھی کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا بلکہ جو چند پولیس ملازمین گرفتار تھے انہیں بھی پراسیکوشن اورپولیس کی ملی بھگت سے رہاکردیاگیا،گلوبٹ جیسے کرداروں کو بھی باعزت طور پر رہا کرنا انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے جسٹس باقرنجفی کی رپورٹ کو بھی حکومتی ایوانوں نے دبا رکھا ہے جو انصاف کاقتل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بروز ہفتہ پاکستان عوامی تحریک ضلع فیصل آباد کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم ضلعی جنرل سیکرٹری میاں کاشف محمود ، سینئر نائب صدر مزمل جٹ، جاوید ذوالفقار ، فاروق طور ، طارق جاوید فیضی ، میاں ظہورانور، حاجی مقبول احمد اور ملک سرفراز قادری نے ضلعی ایگزیکٹو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مادل ٹاؤن کو تین سال مکمل ہوگئے ہیں مگر سانحہ مادل ٹاؤن کے شہداء اورزخمیوں کو آج تک انصاف نہ مل سکا ، ہم اپنے شہداء کو انصاف نہ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور بہت جلد اللہ تعالیٰ کی مدد سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ملزمان جو حکومتی ایوانوں میں چھپے ہوئے ہیں انہیں پھانسی کے تختہ دار پر لٹکائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اپنے شہداء کی روحوں اورسانحہ کے زخمیوں کے ساتھ تجدیدعہد کے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ملزمان کو کٹہرے میں لائے بغیر نہیں بیٹھیں گے بیشک اس مقصد کے حصول کے لیے ہمیں مزید قربانیوں کا نظرانہ کیوں نہ دینا پڑے انشاء اللہ ہمارے شہداء اور زخمیوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اوران قربانیوں کی بدولت میں قائد انقلاب ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفویٰ انقلاب کا سویراطلوع ہوگا۔