سرگودھا، صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں دیگر محکموں کے ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن

ہفتہ 17 جون 2017 21:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں میں دیگر محکموں کے ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں محکمہ پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ محکمہ ہائوسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں میں ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو 30 جون تک واپس بلا لیں، واپس نہ بلایا گیا تو ان ملازمین کو ادارے خود فارغ کر دیں گے اور انہیں تنخواہیں بھی نہیں دی جائیں گی، ان ملازمین کے جاتے ہی انکی سیٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی۔

میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں ان محکموں کے 50 کے قریب ملازمین ڈیوٹی دے رہے ہیں، جنکے فارغ ہونے سے ادارے کو تنخواہوں، پنشن وغیرہ کی مد میں سالانہ تقریباً دو کرور کی بچت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :