سکرنڈ کے نوجوانوں نے ہیومن نائز فاونڈیشن کے نام سے نئی سماجی تنظیم بنا دی

چیف پیٹرن رضوان راجپوت، چیئرمین راجہ جتوئی، جنرل سیکرٹری ابوبکر قاضی منتخب

ہفتہ 17 جون 2017 21:00

سکرنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) سکرنڈ کے نوجوانوں ہیومن نائز فاونڈیشن کے نام سے نئی سماجی تنظیم بنا ڈالی جس میں چیف پیٹرن رضوان راجپوت، چیئرمین راجہ جتوئی، جنرل سیکرٹری ابوبکر قاضی کو منتخب کیاگیا ہے تنظیم کی جانب سے غریب و نادار افراد میں عید گفٹ کے طور پر کپڑوں کے جوڑے تقیسم کئے گئے اس موقع پر خطاب میں رضوان راجپوت نے کہا کہ باہمی تعاون سے غریبوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے - سول سوسائٹی کو چیئرمین عارف حصاریہ خانزادہ نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے دولت کے پہاڑ جمع کر رکھیں ہیں جبکہ غریب فاقہ کشی سے مر رہے ہیں عید کے نئے کپڑے نہ ہونے کے باعث اٹک میں ایک غریب ماں کا تین معصوم بچوں سمیت کنویں میں چھلانگ لگا دینا وفاق اور صوباء حکومت کے منہ پر تماچہ ہے - روز محشر ظالموں کو سخت امتحان دینا پڑے گا -انہوں نے کہا کہ سماجی تنظیمیں اور مخیر حضرات غریبوں کی خیر خواہی کرتے رہیں اللہ اجر عظیم عطا فرمائے گا اس موقع پر کونسلر طارق مغل، آصف آرائیں، خلیل راجپوت، شبیر راجپوت، عاجز جمالی، ولی محمد بھٹی، ،مسعود عمرانی، اعظم راول ،قربان عمرانی، بالم رائے، اور دیگر نے بھی خطاب کیا