نمل ایجوکیشن فائونڈیشن سکالرشپ کے لیے زکوٰة فنڈ ریزنگ افطار ڈنر

ہفتہ 17 جون 2017 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) نمل ایجوکیشن فائونڈیشن سکالرشپ کے لیے زکوٰة فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا مقامی ہوٹل میں اہتمام کیا گیا ،لوگو ں نے دل کھول کر فنڈز دیئی5 کروڑ کا ٹارگٹ تھا لیکن 9کروڑ سے زائد رقم اکھٹی ہوئی ، ڈنر میں نمل ایجوکیشن فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز عبدالرزاق دائود ، عاشق قریشی ، راشد امجد ، عابد حسین ،سکندر مصطفیٰ،محمد عباس ،جمشید اقبال چیمہ سمیت ڈونرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور میزبانی عمیر رانا نے کی اور تقریب کی مہمان خصوصی علیمہ خان تھی۔

مقامی ہوٹل میں فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بو رڈ آف گورنرز کے ممبران علیمہ خان ودیگر کا کہنا تھا کہ نمل کو کامیاب تعلیمی ادارہ بنانے میں آپ لوگوں کا انتہائی اہم رول ہے اوراس سال بیچلرز آف بزنس ایڈمنسٹر یشن پروگرام کا آغاز کیا جائے گا جس کے لیے ہمیں فنڈز درکا ر ہیں ۔

(جاری ہے)

نمل میں 90 فیصد غریب طلباہ کو فری سکالر شپ کی سہولت دی جارہی ہے اور ملک بھر سی50ا ضلا ع سے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں یہاں میرٹ پر داخلہ دیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نمل کالج عوام کے لیے شوکت خانم کی طرح ایک ایسا منفر د ادارہ ہے جس میں قوم کے بچوں کو بہتر ین تعلیمی ماحول فراہم کیا جارہا ہے، زکوٰة اور عطیات بلڈنگ پر نہیں بلکہ خالصتا سکالر شپ کرنے والے بچوں پر خرچ کیے جاتے ہیں،پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجو د ہے یہ ٹیلنٹ پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کرے گا اور اسے ہم اوپر لے کر آئیں گے یہاں ٹاپ کرنے والے طالبعلموں کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے ۔

ا نہوں نے کہا کہ نمل دنیا کی 150 یونیورسٹیوں میں جلد شامل ہوجائے گی ،نمل بزنس سکول میں تعلیم کے ساتھ تربیت ، سوشل ورک ،ہیلتھ ، ایجوکیشن سیکٹرز میں 2 سے 4 ہفتے کی تربیت بھی کروائی جاتی ہے،2017 میں50 ہزار گھنٹے کمیونٹی اور سوشل ورک کے لیے رکھے گئے ہیں جس میں سے 17 ہزار گھنٹے مکمل ہوچکے ہیں،ایک یوتھ کلب بننا چاہیے جس میں مستقبل کے لیے نمل کے گریجویٹ تیار ہوں،نمل سے فری تعلیم حاصل کرنے والوں طالبوں کا کہنا تھا کہ تعلیم سے محروم قوم کے بچوں کے لیے نمل کالج ایک نعمت سے کم نہیں ہے ہمیں فخر ہیں کہ ہم نمل کا حصہ ہیںجو قوم کو بچوں کو اندھیروں سے نکال کر علم کے نو ر سے روشن کر رہا ہے۔