چیئرمین اپٹما عامر فیاض نے اگلے ہفتے منگل کو احتجاج اور بلیک ڈے منانے کا اعلان کر دیا

ہفتہ 17 جون 2017 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) چیئرمین اپٹما عامر فیاض نے اگلے ہفتے منگل کو احتجاج اور بلیک ڈے منانے کا اعلان کر دیا ہے، چیئرمین اپٹما کا کہنا ہے کہ بلیک ڈے کے روز ملز کو بند کر دیں گے، چیئرمین اپٹما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی خسارہ 32 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ نواز لیگ کی حکومت آئی تو اس وقت برآمدات 25 بلین ڈالر تھیں اور اب برآمدات 5 سے 20 بلین ڈالر تک کم ہو گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت نے 180 بلین ڈالر ٹیکسٹائل پیکیج کا اعلان کیا تھا جبکہ بجٹ میں صرف 4 ارب روپے ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا اور صرف اعلانات سے ایکسپورٹ نہیں بڑھے گی جبکہ ہر بجٹ میں صرف ری فنڈز کا وعدہ کیا جاتا ہے لیکن اس بار حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔ (علی)

متعلقہ عنوان :