وزیر اعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آئین و قانون کی پاسداری کی ہی:حنا پرویز بٹ

ہفتہ 17 جون 2017 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے جے آئی ٹی کو اپنی تین نسلوں حساب دیاب دیا۔عمران ایک بنی گالہ کا حساب دینے کیلئے سابقہ بیوی سے رابطے قائم کررہے ہیں۔شریف خاندان کو پاکستان کو شہری ہونے کے ناطے خود پر لگائے بے بنیاد الزامات کا جواب دینے کا حق ہے۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی پیشی سے ادارے مزید مضبوط ہو ئے ہیں۔پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں ہیں ۔مسلم لیگ(ن) تمام اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک میں بے یقینی کی فضاء پیدا کرنے والے نام نہاد سیاستدان 2018میں عوام کی جے آئی ٹی میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرینگے۔انہوں نے مزید کہا وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آئین و قانون کی پاسداری کی ہے۔

(جاری ہے)

شریف فیملی نے جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کو تمام ثبوت فراہم کیے ہیں جبکہ عمران خان بنی گالہ کیس میں عدالت کو ہر پیشی میں نیا جھوٹ بول کر جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔تمام ادارے فیصلہ سازی میں آزاد اور خود مختار ہیں ۔وزیر اعظم نے اپنی اپنی تین نسلوں کا حساب تین دفعہ کرایا ہے ۔ان کے تمام مخالفین کو ایک بار پھر شکست ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کی 20کروڑ عوام میاں نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے آئندہ الیکشن میں منفی سیاست کرنے والوں کو عبرت ناک شکست ہو گی۔