مصر ی عدالت نے ملکی مستغیث اعلی کے قتل کے جرم میں 31افراد کو سزائے موت سنادی

ہفتہ 17 جون 2017 20:30

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) مصر کی ایک عدالت نے ملکی مستغیث اعلی کے قتل کے جرم میں 31افراد کو سزائے موت سنادی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایک مصری عدالت نے ملکی مستغیث اعلی کے قتل کے واقعے میں ملوث ہونے کے جرم میں اکتیس افراد کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔

(جاری ہے)

قاہرہ کی ایک فوجداری عدالت کے جج حسن فرید کے مطابق حشام برکات کے سفاکانہ قتل میں بیرونی ہاتھ کا سہارا لیا گیا اور بدعنوان اور کمزور شیطانی قوتوں نے یہ ظالمانہ سازش تیار کی۔

عدالت نے اس سلسلے میں بائیس جولائی کو تفصیلی فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔ حشام برکات دو سال قبل ایک کار بم حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے میں کالعدم اخوان المسلمون اور غزہ میں بر سر اقتدار حماس کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :