چین ،مستقل پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ کا اجراء

کارڈ سے مالیاتی معاملات ، تعلیم ، صحت ،رہائش ،ملازمت ، ٹیکس اور معاشرتی تحفظ کیلئے چینی عوام جیسی سہولیات میسرہوں گی

ہفتہ 17 جون 2017 20:25

چین ،مستقل پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ کا اجراء
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) چین مستقل پاکستانی شہریوں کو عوامی خدمات تک عام رسائی کے لئے پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ دے گا، کارڈ کے حصول سے چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہری ہر وہ عوامی خدمت جو کسی بھی چینی کو حاصل ہے سے بآسانی مستفید ہو سکتا ہے، سمارٹ گرین کارڈ کی بدولت مالیاتی معاملات ، تعلیم ، صحت ،رہائش ،ملازمت ، ٹیکس اور معاشرتی تحفظکے لئے بھی پاکستانی شہریوں کو چینی عوام جیسی سہولیات میسرہوں گی، چینی خبررساں ادارہ کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت عوامی تحفظ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چین مستقل پاکستانی شہریوں کو عوامی خدمات کی عام رسائی تک پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ دے گا، کارڈ کے حصول سے چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہری ہر وہ عوامی خدمت جو کسی بھی چینی کو حاصل ہے سے بآسانی مستفید ہو سکتا ہے، سمارٹ گرین کارڈ کی بدولت مالیاتی معاملات ، تعلیم ، صحت ،رہائش ،ملازمت ، ٹیکس اور معاشرتی تحفظ کے لئے بھی پاکستانی شہریوں کو چینی عوام جیسی سہولیات میسرہوں گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی جانب سے کافی تعداد میں شکایات موصول ہونے پر چین نے گرین سمارٹ کارڈ کا قدم اٹھایا ہے ۔ چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ کارڈ ایک قسم کا برس ہا برس چلنے والا ویزہ اور پاسپورٹ کی مانند ہے ۔ اس کارڈ کی بدولت چین میں عوامی سہولیات حاصل کرنا کسی بھی پاکستانی کیلئے بہت آسان ہوگیا ہے ۔

وہ چینی عوام کی طرح کارڈسوئپ کر کے ٹرین اور دیگرذرائع آمدورفت کے ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے رہائش تلاش کرنے میں اور حاصل کرنے میںآسان ہوگی ۔ اپنی شناخت کیلئے بھاری تعداد میں کاغذات ،پاسپورٹ اور ویزہ وغیرہ لیکر سفر نہیں کرنا پڑے گا ۔ یہ تمام کام اور بہت سی عوامی خدمات بھی یہ چھوٹا سا گرین کارڈ انتہائی آسانی سے سرانجام دے گا۔ چین غیر ملکیوں کے لئے مستقل رہائش کے پرمٹ بھی دے رہا ہے ، اب تک اس سکیم کی بدولت 10ہزار غیر ملکی چین کے مستقل رہائشی بن چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :