حضرت علیؓکایوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا،سیکورٹی کے سخت انتظامات

ہفتہ 17 جون 2017 20:25

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء)ملک بھرکی طرح ملتان سمیت پورے جنوبی پنجاب میں خلیفہ چہارم حضرت علی ؓکایوم شہادت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا،اس موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،ملتان میں یوم علی ؓکاماتمی جلوس صبح چاہ بوہڑوالاسے برآمدہوا اوراپنے مقررہ راستوں سے ہوتاہوا واپس امام بارگاہ کاشانہ حیدرپراختتام پذیرہوا،جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی،اس دوران ما تم اورزنجیرزنی کی گئی،۔

(جاری ہے)

جلوس کے راستے میں بامن جی چوک اورلعل کرتی میں مجالس عزاء منعقدہوئیں جن میں ذاکرین کرام نے حضرت علی ؓکی تعلیمات اورشہاد ت کے واقعہ پرروشنی ڈالی ۔اسی طرح ایک اورماتمی جلوس جمعہ کی دوپہر برآمدہوا جوچوک گھنٹہ گھر سے ہوتاہوااپنے روایتی راستوں مغرب کے وقت اختتام پذیرہوگیا،یوم علیؓکے موقع پرسیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے ،سول ڈیفنس ،ریسکیو1122،محکمہ صحت اوردیگراداروں کی ٹیمیں بھی جلوسوں کے ساتھ تھیں،جلوس کے تمام راستوں پردوروز سے سرچ آپریشن جاری تھا،پولیس اوردیگر اداروں کے اہلکاروں نے گھرگھرتلاشی لی اوراہل علاقہ کی بائیومیٹرک تصدیق کی ۔