چوک ناگ شاہ پرٹریفک کاالمناک حادثہ ،3افرادجاںبحق،ایک زخمی

ہفتہ 17 جون 2017 20:25

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) چوک ناگ شاہ پرٹریفک کے المناک حادثے میں تین افرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،حادثہ سحری کے اس وقت پیش آیاجب ایک تیزرفتارٹرک نے ناگ شاہ چوک پرپٹرول پمپ کے قریب ایک ویگن کو کچل دیا،ریسکیو1122کے ترجمان عبدالجبارکے مطابق وین میں 4افرادسوارتھے کہ مظفرگڑھ روڈپریہ حادثہ پیش آگیا،حادثہ میں تین افراد محمد ندیم ولدمحمد سرور،اظہرولدمحمد خان اور22سالہ نامعلوم شخص موقع پرجاں بحق ہوگئے ،ان کے چوتھے ساتھی کو فوری طورپرنشترہسپتال منتقل کردیاگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :