پولیس کی منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،14ملزمان گرفتار

ہفتہ 17 جون 2017 20:25

پولیس کی منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،14ملزمان ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) پولیس کی منشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی ،14ملزمان گرفتارکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے عبدالجبار سکنہ مدینہ کالونی سے چرس1300گرام، انصر سکنہ پرانا اربن ایریا سے چرس520گرام، عادل سکنہ اسلام پورہ سے پسٹل30بور معہ3گولیاں،تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے منشاء سکنہ چک91لوکڑی سے چرس1550گرام،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے نعیم عباس سکنہ ککڑانی سے چرس410گرام، ذیشان سکنہ ترکھانوالہ سے چرس 310گرام،تھانہ شا ہ پور صدر پولیس نے غلام محمد سکنہ گوجرنوالہ سے شراب40بوتل،تھانہ کینٹ پولیس نے سنی رفاقت سکنہ سلطان کالونی سے شراب30بوتل،تھانہ لکسیاں پولیس نے مدثر سکنہ حلال پور نون سے شراب10بوتل، ارشد سکنہ گھلا پو رسے شراب5بوتل،تھانہ بھیرہ پولیس نے وجہہ الحسن سکنہ نبی شاہ بالا سے رائفل444بور ، تھانہ سلانوالی پولیس نے عبدالوحد سکنہ چک127جنوبی سے بندوق12بور معہ 2کارتوس،ظفر اقبال سکنہ چک118جنوبی سے بندوق12بور معہ2کارتوس،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے فراحت سکنہ جھنگ سے پسٹل30بور معہ2گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :