غیر معیاری مضر صحت اشیاء بنانے والی فیکٹری سر بمہر

ہفتہ 17 جون 2017 20:22

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) غیر معیاری مضر صحت اشیاء بنانے والی فیکٹری سر بمہر کر دی گئی،فوڈا نسپکٹر ڈاکٹر آصف شاہ نے سپیشل برانچ پولیس کی نشاندہی پرتھانہ اربن ایریا پولیس کے ہمراہ غیر معیاری مضر صحت اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف محمدیہ کالونی گلی نمبر دس میں تیار کی جانے والی گولی ٹافی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ٹافیاں ، شیرا، کوکو نٹ بسکٹ ،سویٹس اور دیگر مختلف فلیور کے بسکٹس کے علاوہ مشینری اور خام مال برآمد کر کے فیکٹر ی سیل کر دی اور تیار شدہ مصنوعات کے سیمپل لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔