پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمود خان خٹک کے رسم قل کوٹلی کلان صالح خانہ ضلع نوشہرہ میں ادا کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 17 جون 2017 18:02

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمود خان خٹک ..
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمود خان خٹک کے رسم قل کوٹلی کلان صالح خانہ ضلع نوشہرہ میں ادا کی گئی ۔رسم قل میں سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے رنما اقبال حسین خٹک ۔۔رکن خیبر پختون خواہ اسمبلی خلیق الرحمن ۔مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ کے صدر حاجی نور محمد ۔

معروف صحافی امجد عزیز ملک ۔وزیراعظم پاکستان کے مشر امیر مقام کے معاون خصوصی صاحب زادہ حمزہ خان نے بھی شرکت کی ۔جبکہ مقامی صحافیوں اور سول سوسائٹی اور پولیس سیاسی سماجی اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرحوم محمود خان خٹک کے قومی اور علاقائی اور پارٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے انتقال کو پارٹی کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا آخر میں مرحوم کے مغفرت کے۔

(جاری ہے)

مرحوم ویسٹ میڈلنڈز پریس کلب برمنگھم کے صدر زاہد محمود خٹک کے والد گرامی تھے دراثنا گورنر خیبر پختون خواہ اقبال ظفر جھگڑا نے بھی مسلم لیگ ن کے رنما محمود خان خٹک کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لیے انکے بیٹے صحافی زاہد خٹک سے بذریعہ فون رابط کیا اور اس پر اظہار تعزیت کی گورنر خیبر پختون خواہ کا کہنا تھا کہ مرحوم مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور مخلص کارکن تھے اور ان کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

متعلقہ عنوان :