وزیراعظم نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کردی ہے، سردارمحمد جعفرخان لغاری

ہفتہ 17 جون 2017 20:50

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پبلک اکائونٹس وترقی کے سینئر رکن ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری نے کہا ہے وزیراعظم محمدنواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوکر نئی تاریخ رقم کردی ہے، اس سے جہاں عدالت کے وقار میں اضافہ ہوا وہاں ملک میں قانون کی حکمرانی کو بھی تقویت ملی ہے ،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ منتخب عوامی وزیراعظم نے اپنے خاندان سمیت خود کو احتساب کیلئے پیش کیا حالانکہ ان پر کسی بھی قسم کی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی اور نہ ہی قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،ذاتی مخاصمت پر اپوزیشن نے اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف جتنے بھی جھوٹے پروپیگنڈے کیے اس میںان کو رسوائی کے سوا کچھ نہ ملا، وزیراعظم پاکستان جے آئی ٹی کے فیصلہ میں بھی سرخرو ہوں گے جبکہ20 کروڑ عوام کی عدالت نے وزیراعظم پاکستان کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے ، اپنی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 174کے ٹرائبل ایریا میں واقع کوہ سلیمان کے پہاڑوں میں رودکوہی اور چھاچھڑ کے نقصان سے لوگوں کو بچانے کیلئے 45.478بلین روپے منصوبے پر خرچ ہونے سے علاقہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہوجائے گا، کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے آنے والے سیلابی ریلوں سے ہر سال لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصل جہاں تباہ ہوجاتی ہے وہاں پر کئی انسانی جانیں بھی سیلاب کی نظر ہوجاتی ہیں، حکومت نے سیلاب کی تباہی سے علاقے کو محفوظ کرنے کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے اس منصوبے کی تکمیل سے 3سو ایکڑ رقبہ کاشت ہونے کے قابل ہوجائے گا، اس موقع پر سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا احسان لغاری ، قائمقام چیئرمین ضلع کونسل مرزا شہزاد ہمایوں بھی ان کے ہمراہ تھے، علاوہ ازیں ایم این اے سردار محمدجعفر خان لغاری نے چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین سے ملاقات کی ،اس موقع پر چیف انجینئر میپکو نے ایم این اے کو تحصیل جام پور کے حلقہ این اے 174میں بجلی کی جاری سکیموں داجل، ہڑند، محمدپوردیوان میں نئے گریڈ اسٹیشن کی توسیع وتعمیر ، جام پور شہر میں 20ٹرانسفارمز، 500نئے بجلی کے مفت میٹرز کی تنصیب ،شہر جام پور میں 60لاکھ روپے سے مرمتی و توسیع فورکور لائن سمیت دیگر منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :