Live Updates

پی ٹی آئی پیپلزپارٹی میں ضم ہونیوالی ہے،زرداری سربراہ ہونگے،خواجہ آصف

عمران خان چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی کوبھی گجرات یاتراکرکےضم کرلیں،بہترہے یہ ایک جگہ اکٹھےہوجائیں،عوام کیلیےٹارگٹ کرنا آسان ہوگا،جےآئی ٹی سپریم کورٹ کےحکم پربنی ہے،تعاون کررہے ہیں۔وزیردفاع کی سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 جون 2017 17:22

پی ٹی آئی پیپلزپارٹی میں ضم ہونیوالی ہے،زرداری سربراہ ہونگے،خواجہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔17جون2017ء) : وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جلد پیپلزپارٹی میں ضم ہونے والی ہے،عمران خان اپنی پارٹی کاسربراہ آصف زرداری کوبنائیں گے،گجرات یاتراکرکے چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی کوبھی ضم کریں،جےآئی ٹی سپریم کورٹ کےحکم پربنی ہےاس سےتعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کےاحترام میں ایک خاندان کی 3نسلیں جےآئی ٹی میں پیش ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی میں ان اثاثو ں کی چھان بین ہورہی ہےجو میاں شریف کے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست کا سارا کوڑاکرکٹ پی ٹی آئی میں سمیٹ کر لےجارہے ہیں۔ عمران خان کو اب گجرات یاترا کرکے چودھری شجاعت اورپرویزالہیٰ کوبھی اپنی پارٹی میں ضم کرناچاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سب کٹی پتنگوں کی طرح کرپشن کی پناہ گاہ میں اکٹھے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یہ سب ایک جگہ اکٹھے ہوجانےچاہئیں تاکہ عوام کیلیے ان کو ٹارگٹ کرنا آسان ہوجائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات