گھوٹکی میں پسند کی شادی پر جرگے کا نوجوان کی رشتہ دار دو بچیوں کو ونی کرنے اور دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم

انکار پر با اثر افراد نے نو جوان کے کزن کے کان کاٹ دیئے ،ْمتاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 17 جون 2017 18:39

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) گھوٹکی میں پسند کی شادی پر جرگے نے نوجوان کی رشتہ دار دو بچیوں کو ونی کرنے اور دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا انکار پر بااثر افراد نے نوجوان کے کزن کے کان کاٹ دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے رہائشی نوجوان ہادی بخش نے ایک سال قبل وزیراں نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر بااثر وڈیرے منیر کی سربراہی میں غیر قانونی جرگہ لگایاگیا۔

جرگہ نے ہادی بخش کو مجرم قرار دیکر اس کی رشتہ دار دو بچیوں کو ونی کرنے اور دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تاہم نوجوان نے انکار کردیا جس پر بااثر افراد نے ہادی بخش کے کزن احمد کے کان کاٹ دئیے۔ شور شرابے پر اہل علاقہ جمع ہوگئے جنہیں دیکھ کر ملزمان فرار ہوگئے۔ متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :