مستونگ ، تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت5 افراد زخمی ہو گئے

ہفتہ 17 جون 2017 18:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) مستونگ کے علاقے میں تیز رفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت5 افراد زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز خواتین اساتذہ کو لے جانیوالی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے وہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رحیم آباد گنجہ ڈوری کے مقام پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور ڈرائیور زخمی ہو گیا زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :