کوئٹہ ،پنجگور میں لیویز اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار زخمی

ہفتہ 17 جون 2017 18:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) پنجگور میں لیویز اور نامعلوم ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہو گیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور لیویز فورس کے عملے نے ایران بارڈر کے قریب مطلوب ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا اس دوران لیویز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہو گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی اہلکاروں کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا مزید کا رروائی لیویز کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :