پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں کو ناکافی قرار

انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ کا کوئٹہ سمیت رپورٹ ایریاز میں پولیو ویکسینشن کو مزید موثر بنانے کی اہمیت پر زور

ہفتہ 17 جون 2017 17:53

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں کو ناکافی قرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) وزارت صحت اور انسداد تدارک پولیو پروگرام حکام کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود انٹرنیشنل مانیٹرنگ بورڈ نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کوئٹہ سمیت رپورٹ ایریاز میں پولیو ویکسینشن کو مزید موثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے آئی ایم بی کی سہ ماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امن وامان کی مخدوش صورتحال کے سبب ایک علاقے سے دوسرے علاقوں میں ہجرت کرنے والی آبادی کی ایک بہت بی تعداد ابھی تک پولیو ویکسنیشن اپنے بچوں کو پلانے سے محروم ہے پولیو سے متاثرہ افراد اور خاندان کے ڈیٹا کو محفوظ بنانے کیلئے حکومت وقت کی کوششوں پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں آج تک پولیو کے متاثرین کے ڈیٹا کو محفوظ کرنے کیلئے ایک کمرہ تک مختص نہیں کیا جاسکا انٹرنیشنل ماینٹرنگ بورڈ کے ماہرین کے مطابق وزارت صحت اور انسداد تدارک پولیو پروگرام کے اہلکاران کی کوئٹہ میں ملک کے دیگر شہریوں کی نسبت سرگرمیاں انتہائی محدود ہیں جبکہ متعلقہ ٹیموں کی عدم توجہی کے سبب عالمی اداروں کے تعاون کے باوجود مجوزہ علاقوں میں تاحال پولیو تدارک پروگرام اس کی روح کے مطابق فعال نہیں بنایا جاسکا ہے

متعلقہ عنوان :