سکیورٹی ایجنسیاں چینی شہریوں کے اغواء کے معاملے کو ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے، وزارت داخلہ

ہفتہ 17 جون 2017 17:32

سکیورٹی ایجنسیاں چینی شہریوں کے اغواء کے معاملے کو ہر پہلو سے تفتیش ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں2چینی باشندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہونا باقی ہے،سیکورٹی ایجنسیاں کوئٹہ سے چینی شہریوں کے اغواء کے معاملہ کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے چینی شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے دئیے گئے پہلے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اغواء ہونے والے دونوں چینی شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

سیکورٹی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے چینی شہریوں کی کوئٹہ سے اغواء ودیگر معاملات کی ہرپہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔ اغواء کے معاملہ کے حوالے سے مزید چیزیں سامنے آئی ہیں اس حوالے سے اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے علم میں آیا ہے کہ کوئٹہ پولیس نے دونوں شہریوں کو اپنی تحویل میں لیکر ان کو سیکورٹی لینے کی ہدایت کی تھی جو کہ شہریوں نے رد کردی تھی۔

رپورٹ کے مطابق معاملہ کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے فوری فیصلہ کیا اور کوئٹہ میں اردو زبان کا سینٹر چلانے والے کوریا کے باشندوں کے سکول کا لائسنس معطل کردیا تھا،ابھی تک کی گئی تفتیش کے مطابق جون وانگ بزنس ویزا کے ذریعہ پاکستان میں آیا اور اس نے کوئٹہ میں اردو زبان کا سینٹر بنایا اور یہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :