تلہ گنگ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ، ایک تین سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا

ہفتہ 17 جون 2017 17:04

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) ہفتے کے روزڈھوک قاضی تھانہ صد رتلہ گنگ کے علاقے میں موٹرسائیکل پر سوا ر تین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور ایک تین سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، 70 سالہ غلام علی اپنے چالیس سالہ بیٹے شبیر حیدر بارہ سالہ پوتے ذیشان حیدر اور اس کے بھائی تین سالہ عثمان حیدر کے ہمراہ قصبہ جسیال جارہا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں غلام علی ، شبیر حیدر اور ذیشان حیدر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ عثمان حیدر کو شدید زخم آئے، مقتولین کی رب نواز ولد جنگلی خان وغیرہ کے ساتھ پرانی دشمنی تھی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر تلہ گنگ اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوںنے نعشوںاور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال تلہ گنگ پہنچایا، تہرے قتل کی اس بیہمانہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جاتی ہے، ملزمان موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان میں سے دو نقاب پوش تھے ۔