حکومت متاثرین کنٹرول لائن کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ‘ کنٹرول لائن پر رہائش پذیر عوام متعدد گائوں میں بھارتی افواج کی ظالمانہ فائرنگ گولہ باری سے جن لوگوں کو جانی و مالی نقصان ہوا کی حکومت عملی مدد کے اقدامات اٹھائے

مسلم کانفرنس ایکس سروس مین بورڈ کے چیئرمین میجر(ر) خضر رحمن راجہ کی بات چیت

ہفتہ 17 جون 2017 17:02

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ایکس سروس مین بورڈ کے چیئرمین میجر(ر) خضر رحمن راجہ نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کنٹرول لائن کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے کنٹرول لائن پر رہائش پذیر عوام متعدد گائوں میں بھارتی افواج کی طرف سے ظالمانہ فائرنگ گولا باری سے جن لوگوں کو جانی و مالی نقصان ہوا کی حکومت عملی مدد کے اقدامات اٹھائے کیونکہ کنٹرول لائن پر لوگوں کے گھر جہاں بری طرح متاثر ہوئے وہاں انکا قیمتی مال مویشی ہلاک ہونے سے عوام نقصان سے شدید پریشان ہوئے حلقہ سماہنی میں بھی بے شمار جگہوں پر ایسا ہوا حکومت ریلیف کیمپ بنا کر متاثرین کو سہولیات فراہم کرنا چاہیں تھیں تاکہ آئے روز کنٹرول لائن پر متاثرین کی پریشانی کا خاتمہ ہو سکے اس طرح ہماری افواج بھی کنٹرول لائن پردشمن کی جارحیت کا مزید ڈٹ کر منہ توڑ جواب دینے میں آسانی محسوس کرئے گی اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حکومت دعوے کرتی ہے کہ لاکھوں افغان مہاجرین کو کیمپوں میں سہولیات دی جارہی ہیں تو چند ہزار کنٹرول لائن متاثرین کی عملی فوری امداد کیوں نہیں کی جا سکتی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم کانفرنسی کارکنان صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں جماعت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے جماعت کو تباہ کرنے والے مفاداتی گروپ کو جلد قدرت کی طرف سے اپنے کیے کی خود سزا ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مجاہد اول سردارمحمد عبدالقیوم زیرک بڑے سیاستدان تھے ۔ کشمیری قوم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انکی عظیم خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھیں گے ۔