احمدیار، ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ ، ایک بھائی جاں بحق ، دوسرا زخمی،ورثاء کا سڑک بلاک کرکے احتجاج

ہفتہ 17 جون 2017 16:57

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) نامعلوم ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک بھائی جاں بحق دوسرا بھائی شدیدزخمی ورثاء نے سڑک بلاک کرکے احتجاجی دھرنادے دیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 153/EBکے رہائشی رائو ثناور کے بیٹے محمدشہزاداور محمدشہباز موٹرسائیکل پر سوار شہرسے گائوں واپس جارہے تھے کہ155/EB کے نزدیک نامعلوم ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک کر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے محمد شہزاد کو موت کے گھاٹ اتاردیادوسرے بھائی محمدشہباز کوشدیدزخمی کردیا ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچادیا اورزخمی کو تشویشناک حالت میں ریفرکردیا گیاورثاء نے اطلاع ملتے ہی لاری اڈا چوک کے اطراف کی سٹرکیں بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دے دیا اور پولیس کے خلاف شدید الفاط میں نعرے بازی کی پولیس مصروف تفتیش ہے مقتول کے والد رائو ثناء ور نے’’این این آئی ‘‘ کو بتایا کہ میرا بیٹا محمد شہزاداور چھوٹا بیٹا محمدشہباز شہر سے گھر واپس آرہے تھے کہ ظالموں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا دوسرا زخمی ہے پولیس کوئی تعاون نہیں کررہی ۔