میرے وزیراعلیٰ بننے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں‘ رانا ثنا اللہ

شہباز شریف کو لوگوں نے منتخب کیا انہیں کوئی بھی غیر جمہوری عمل سے نہیں ہٹا سکتا

ہفتہ 17 جون 2017 16:57

میرے وزیراعلیٰ بننے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں‘ رانا ثنا اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعلیٰ ہیں اور وہی وزیر اعلیٰ رہیں گے میرے متعلق اڑائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مجھے وزیراعلی بنانے کی باتیں نہ جانے کہاں سے گھڑی جاتی ہیں ایسی سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وفاداری تبدیل کرنا میرے خون میں شامل نہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کو لوگوں نے منتخب کیا ہے انہیں کوئی بھی غیر جمہوری عمل سے نہیں ہٹا سکتا اور شہبازشریف کسی بھی عہدیپرہوں وہ ہمارے لیڈرہیں۔انہوں نے کہا کہ تفتیشی ایجنسی کا بنیادی فرض ثبوت جمع کرنا ہوتا ہے ریفرنس دائرکرنا ہے تو وہ نیب عدالت میں پھرپانچ سال چلے گا۔

متعلقہ عنوان :