ڈینگی مچھر کے کنٹرول کیلئے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 17 جون 2017 16:53

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) ڈینگی مچھر پر کنٹرول قومی ذمہ داری ہے ہر شہری کو ڈینگی مچھر کے کنٹرول کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی مچھر کے خطرات میں اضافے کے امکانات ہیں، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے پیشگی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں،یہ بات ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی، اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھر پور تیاری کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سٹاف کی ٹریننگ اور مشینری کو فنکشنل کرنیکی ضرورت ہے، انہوں نے محکمہ صحت کو ڈینگی کے خلاف آگاہی مہم کیلئے سیمینار ،واکس بینرزاور پمفلٹس کی تقسیم کی بھی ضرورت پر زور دیا،اس موقع پر ڈینگی کنٹرول کمیٹی کے فوکل پرسن ڈاکٹر طارق حسن نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ضلع بھر میں ڈینگی فیور کے 18مریض کنفرم ہوئے اور یہ تمام مریض صحت یاب ہوئے ضلع بھر میں ڈینگی فیور سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی،2017کے دوران ضلع بھر میں ڈینگی کے شبہ میں سولہ افراد کی رپورٹ کی گئی اور تشخیص کے بعد کسی ایک فرد میں بھی ڈینگی فیور نہیں پایا گیا، ڈاکٹر طارق حسن نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں، اسکے علاوہ ضلع میں 37فوگر مشینیں ،206 سپرے پمپ ،76سیفٹی کٹس، 35ڈی واٹر نگ سیسٹ فنکشنل حالت میں ہیں، اسی طرح ضلع کی 167یونین کونسلز میں 501 ان ڈور اور آئو ٹ ڈور ٹیمیں مصروف عمل ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کے ریفریشر ٹرینگ کورسز کے تحت 33ڈاکٹر اور بارہ چارج نرسز کے کورسز جبکہ مکینکل مینجمنٹ آف ڈینگی فیور کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ورکشاپ مکمل ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :