کسووال ٹریفک حادثہ کاایک اور زخمی دم توڑ گیا

ہفتہ 17 جون 2017 16:53

چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) کسووال ٹریفک حادثہ کاایک اور زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا،دو روز قبل کسووال اوورہیڈ برج کے قریب کار ٹرالر سے ٹکراگئی تھی جس کے حادثہ میں 25سالہ زاہدہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خورشید بی بی،محمدقاسم ،عارف شاہ اورڈاکٹر فہیم مہدی شدیدزخمی ہوگئے تھے جن میں سے ڈاکٹر فہیم مہدی زخموں کی تاب نہ لاکرہسپتال میں چل بسے جس سے حادثہ میں مرنیوالوں کی تعداد2ہوگئی ہے، ٹرالرڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا تھا، پولیس نے مفرور ٹرالر ڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔