نیشنل ہا ئی ویز اینڈموٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے پشاور تا لاہور جی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے پر ای۔ٹکٹنگ کا آغاز کر دیا

ہفتہ 17 جون 2017 16:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) نیشنل ہا ئی ویز اینڈموٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے پشاور تا لاہور جی ٹی روڈ اور مری ایکسپریس وے پر ای۔ٹکٹنگ کا آغاز کر دیا جس کا مقصد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کو دورِ حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے،این فائیو نارتھ زون میں ای۔ٹکٹنگ کا آغاز سال 2017 کی اولین ترجیحات میں شامل تھا،ای ۔

ٹکٹنگ سسٹم کی بدولت روڈ یوزر ز کی شکایات و آراء کی اعلیٰ افسران کو بروقت ترسیل اور ازالہ ممکن بنایا جا سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی نارتھ عباس احسن نے مری ایکسپریس وے پر ای۔ٹکٹنگ کے آغاز کے موقع پر گفتگوکے دوران کیا۔ ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون عباس احسن نے کہا کہ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس شوکت حیات کی ہدایت پر این فائیو نارتھ زون جو کہ پشاور سے لاہور جی ٹی روڈ بشمول مری ایکسپریس وے پر محیط ہے میں ای۔

(جاری ہے)

ٹکٹنگ کا آغاز کر دیاگیا ہے اور پرانے ٹکٹنگ کے نظام کو جس میں ٹکٹ چالان بک پر جاری کیے جاتے تھے کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے ۔مری ایکسپریس وے پر ڈی آئی جی عباس احسن نے ای ۔ٹکٹنگ کا آغاز وائیلیٹر کو تیز رفتاری کرنے پر خود چالان کا اجراء کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی مجیب الرحمن بغوی، ایس ایس پی وحید ا لرحمن خٹک،اور ڈی ایس پی رضوان عباسی کے علاوہ موٹروے پولیس کے افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ ای۔ٹکٹنگ کے نفاذ کا مقصد جہاں روڈ یوزرز کو پہلے سے بہتر سہولیات کی فراہمی ہے وہاں محکمہ کو دورِ حاضر کے تمام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا بھی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں ای ۔ٹکٹنگ سسٹم کو مری ایکسپریس وے پر تجرباتی بنیادوں پر نافذ کیا گیا جس کی کامیابی کے بعد ای۔ٹکٹنگ سسٹم کو جی ٹی روڈ لاہور تا پشاور بشمول مری ایکسپریس وے پر عملی طور پراسکا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی نارتھ نے مزید بتایا کہ ای ٹکٹنگ سسٹم کے نفاذ سے ڈیٹا مینجمنٹ کو جدید طرز پر استوار کیا جا سکے گا اور روڈ یوزرز کے قیمتی وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ انھیں بہتر اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گااس کے علاوہ ای۔ٹکٹنگ سسٹم کی بدولت چالان اور ہیلپ کی صورت میں متعلقہ روڈ یوزر کے موبائیل فون پر ایس ایم ایس وصول ہوگا جس کے بعد متعلقہ روڈ یوزرز چالان یا ہیلپ سے متعلق بذریعہ واپسی میسیج اپنی شکایات و آراء سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلیٰ افسران کو بروقت مطلع کر سکتا ہے جس کی بدولت روڈ یوزرز کو ملنے والی سفری سہولیات اور انفورسمنٹ کے نظام میں مزید بہتری لائی جاسکے گی۔

ڈی آئی جی عباس احسن نے بتایا کہ این فائیو نارتھ زون میں ای۔ٹکٹنگ کا نفاذ ہماری اولیں ترجیحات میں شامل تھا اور اس سلسلے میں افسران کی شبانہ روز محنت اور لگن کے نتیجے میں اس سسٹم کے مکمل نفاذ کو یقینی بنایا جا سکا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ جلد ہی ای ٹکٹنگ سسٹم کا نفاذ پورے پاکستان کی نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر بھی کر دیا جائے گا ۔ آخر میں ڈی آئی جی نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون روڈ یوزرز کے محفوظ سفر کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھا رہی ہے جس میں روڈ سیفٹی ایکٹیوٹی پلان 2017 کا نفاذ اور جی ٹی روڈپر قائم ہر قسم کی تجاوزات جو کہ حادثات کا باعث بنتی ہیں کے خاتمے کیلئے بھی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔