یمن میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،دو القاعدہ جنگجوہلاک

حملہ شام میں یمن کے شبوہ صوبے کے مقام نقبہ میں کیا گیا ،نشانہ ایک موٹر گاڑی تھی

ہفتہ 17 جون 2017 16:45

یمن میں امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ،دو القاعدہ جنگجوہلاک
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) جنوبی یمن میں ایک امریکی ڈرون حملے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے دو اہم عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ شام میں یمن کے شبوہ صوبے کے مقام نقبہ میں کیا گیا اور اس کا نشانہ ایک موٹر گاڑی تھی۔ شبوہ میں القاعدہ کی ذیلی شاخ اے کیو اے پی کے جہادی خاصے متحرک ہیں۔ امریکا کی جانب سے اس علاقے میں موجود عسکریت پسندوں پر اکثر ڈرون حملے کیے جاتے ہیں۔