ہربنس پورہ میں گزشتہ شب لاپتہ ہونیوالی چار سالہ بچی کی لاش محلے دار کے گھر سے برآمد

بچی کو مبینہ طور پر ہمسائے میں رہنے والے لڑکے نے قتل کیا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی

ہفتہ 17 جون 2017 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) ہربنس پورہ کے علاقے میں گزشتہ شب لاپتہ ہونے والی چار سالہ بچی کی لاش محلے دار کے گھر سے برآمد ہو گئی، بچی کو مبینہ طور پر ہمسائے میں رہنے والے لڑکے نے قتل کیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔بچی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ زینب گھر سے برف لینے نکلی لیکن واپس نہ آئی۔

(جاری ہے)

رات بھر تلاش کرنے کے بعد پڑوسی کے گھر کا رخ کیا تو وہاں چھت سے بچی کی لاش ملی۔ ورثاء نے الزام عائد کہ ہمسایوں کے لڑکے نے ہی بچی کو قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہے، لڑکے کے والد کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔بچی کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، قتل کے اصل حقائق، ملزم کی گرفتاری اور فرانزک رپورٹس آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :