فیصل آباد،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی،جعلی نکاح نامہ تیار کرانے پر ایک گرفتار

ہفتہ 17 جون 2017 16:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2017ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی نکاح نامہ تیار کرانے پرپرائیویٹ شخص غلام محمد کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف چک نمبر555گ ب تاندلیانوالہ کی سکینہ بی بی نے درخواست گزاری تھی کہ مذکورہ شخص نے اس کی بیٹی کا جعلی نکاح نامہ بنایا ہے جو کہ وفات پاچکی ہے جس پر قصورثابت ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک دوسری کارروائی میں سرکل آفیسر ضیغم خلیل نے محلہ نثار کالونی فیصل آباد کے جماعت علی کو جعلی شناختی کارڈ بنوا کر 15مرلے زمین فراڈ کے ذریعے ٹرانسفر کرانے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔ملزم کے خلاف کینال گارڈن کے رہائشی واصف علی عزیز نے درخواست گزاری تھی کہ اس نے مشتاق احمد ولد محمد طفیل کے نام کا جعلی شناختی کارڈ بنو کر 15مرلے سے زائد زمین فراڈ کے ذریعے منتقل کرائی ہے جس پر اسے گرفتارکرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :