صوبہ کے تمام چیف آفیسرز میٹرو کار پوریشنز و کمیٹیز کو فلڈ انتظا مات با رے رپورٹ فوری بھیجنے کی ہدایت

تمام چیف آفیسرز کو فو کل پرسن نامزد کرنے کاپابند کر دیا گیا

ہفتہ 17 جون 2017 15:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کار پوریشن لاہور سمیت صوبہ کے تمام چیف آفیسرز میٹرو کار پوریشنز و کمیٹیز کو فوری طور پر فلڈ پلان2017ء کے انتظا مات مکمل کر کے رپورٹ ارسال کر نے کی ہدایت کر دی گئی تا کہ پلان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنا کرمتوقع سیلابی صورتحال سے نمٹا جا سکے، ہر چیف آفیسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنا اپنا ایک فوکل پرسن بھی نامزد کرے اور اس آفیسر یا اہلکار بارے مکمل معلومات بمعہ فون نمبرز محکمہ کو ارسال کرے۔

صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے مون سون بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام بلدیات افسران چوبیس گھنٹے مقامی انتظا میہ کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوشاں رہیں گے،تما م چیف آفیسرز رائونڈ دی کلاک اپنے اہلکاروں کی ڈیوٹی روسٹر جاری کریں۔

انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی علاقہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، تمام چیف آ فیسرز اپنے اپنے علاقہ میں بہنے والے گندے پانی کے نالوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کریں تاکہ بارشوں کے دوران ان میں پانی کا بہائومتواتر جاری رہے۔انہوں نے کہا کہ تمام چیف آفیسرز پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے بھی رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر ان کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر عمل کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی میں کسی قسم کی حیل و حجت کا مظاہرہ کرے تو اس کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس موقع پرمحکمہ بلدیات کے مختلف افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :