صنعتی شعبے سے وابستہ سات بڑی پاکستانی کمپنیاں 18سے 20جون تک واشنگٹن میں سلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گی

ہفتہ 17 جون 2017 15:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) صنعتی شعبے سے وابستہ سات بڑی پاکستانی کمپنیاں 18سے 20جون تک واشنگٹن ڈی سی میں منعقدہ سلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گی۔یہ سمٹ دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی روابط کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس بات کا اعلان ہفتہ کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کیا۔ امریکی سفیر نے کہا کہ یہ سمٹ امریکہ میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی اور اہم کانفرنس ہے جس کے ذریعے بین الاقوامی کمپنیاں ریاست ہا ئے متحدہ امریکہ میں تجارتی سرمایہ کاری میں سہولت کی غرض سے امریکی معاشی ترقی کے اداروں (ای ڈی اوز) سے رابطے کرتی ہیں۔

سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پہلی دفعہ عالمی معیار کی حامل پاکستانی کمپنیاں سلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ سمٹ دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی روابط کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کی صلاحیت اور بین الاقوامی پھیلاؤ بشمول امریکہ ، میں دلچسپی کے مد نظر پاکستان کو سلیکٹ یو ایس اے کے لیے ایک ابھرتی ہوئی منڈی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

پاکستانی وفد میں دوسری کمپنیوں سمیت افیف گروپ، ڈولمن گروپ اور نشاط ملز کے نمائندگان شامل ہیں۔اب تک امریکہ کی 51 ریاستوں اور علاقوں اور65 بین الاقوامی منڈیوں نے 2017 سمٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے کہا ہے کہ امریکہ معاشی بحالی کے ایک نئے دور سے گزر رہا ہے۔ یہ ایک بہترین وقت ہے جب بین الاقوامی کمپنیاں امریکی منڈی میں شراکت دار تلاش کریں جو نئی منڈی میں انہیں قدم جمانے اور کاروبار میں اضافے میں مدد گار ثابت ہوں اور ایسے تعلقات بنانے کے لیے یہ سربراہ کانفرنس ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :