سابق جرمن چانسلر ہیلموٹ کاانتقال ،عالمی رہنمائوں کا اظہار افسوس

ہفتہ 17 جون 2017 15:39

سابق جرمن چانسلر ہیلموٹ کاانتقال ،عالمی رہنمائوں کا اظہار افسوس
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) سابق جرمن چانسلر ہیلموٹ انتقال کرگئے ،عالمی رہنمائوں نے انکے انتقال پر افسوس کا اظہا رکیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی رہنما سابق جرمن چانسلر ہیلموٹ کوہل کو زبردست خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کے سربراہ ژان کلود ینکر نے کوہل کو ایک عظیم یورپی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یاد میں برسلز میں یورپی پرچم سر نگوں رہے گا۔

روسی صدر ولادی میر پوٹن کے بقول وہ کوہل کی بصیرت اور باخبر رہنے کی صلاحیت کے معترف ہیں۔ امریکی سربراہ مملکت ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق کوہل صرف بابائے جرمن اتحاد ہی نہیں بلکہ وہ بین البراعظمی تعلقات کے بھی ایک بڑے وکیل تھے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ جرمنی کی خوش قسمتی ہے کہ اسے کوہل جیسے رہنما ملا۔ کوہل گزشتہ روز 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :