یمن ،امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2 اہم عسکریت پسند ہلاک

ہفتہ 17 جون 2017 15:39

یمن ،امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 2 اہم عسکریت پسند ہلاک
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) جنوبی یمن میں ایک امریکی ڈرون حملے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 2 اہم عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈون حملہ سولہ جون کی شام میں یمن کے شبوہ صوبے کے مقام نقبہ میں کیا گیا اور اس کا نشانہ ایک موٹر گاڑی تھی۔ شبوہ میں القاعدہ کی ذیلی شاخ AQAP کے جہادی خاصے متحرک ہیں۔ امریکا کی جانب سے اس علاقے میں موجود عسکریت پسندوں پر اکثر ڈرون حملے کیے جاتے ہیں۔