ساہیوال ،دوکاندار کو ڈاکوئوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا

ہفتہ 17 جون 2017 15:23

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) نواحی چک 153ای بی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک دوکاندار شہزاد جاں بحق ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ثناور علی کا بیٹا دوکاندار شہزاد شہر سے واپس اپنے گھر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ چک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے روک کر نقدی چھین لی اور مزاحمت پر گولیاں ماردیں شہزاد کو بیہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا مگرو ہ ایمر جنسی وارڈ پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :