روس کا بھی ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ

ابو بکر البغدادیرقہ میں فضائی حملے میں مارا گیا ہے،روسی وزیر دفاع

ہفتہ 17 جون 2017 14:54

روس کا بھی ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعویٰ
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) روس نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا دعوی کردیا۔ روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے ابو بکر البغدادیرقہ میں فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں داعش کے شدت پسندوں پر کئے گئے ایک فضائی حملے میں تنظیم کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی متعدد بار ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ کچھ عرصے سے ان کے بارے میں ایسی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھی کہ وہ کہاں ہیں۔ نومبر 2016 میں دولت اسلامیہ نے ابوبکر البغدادی کا ایک نیا آڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ عراقی فوج کے خلاف موصل شہر کا دفاع کریں۔

متعلقہ عنوان :