لندن آتشزدگی،وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف قاتل کے نعرے لگ گئے

ہفتہ 17 جون 2017 14:53

لندن آتشزدگی،وزیراعظم تھریسا مے کے خلاف قاتل کے نعرے لگ گئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعظم گھریسامے کے خلاف قاتل کے نعرے لگ گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں پ ر شہریوں نے حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔لندن میں وزیراعظم تھریسا مے ہلاک شدگان کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کیلیے پہنچیں تو درجنوں مشتعل افراد نے مقامی سرکاری کونسل دفتر پر دھاوا بول دیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین نے تھریسا مے کے خلاف قاتل، قاتل اور بزدل کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر مظاہرین اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ تھریسا مے نے متاثرہ افراد کے لیے 50 لاکھ پانڈز کی امداد کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 24 منزلہ عمارت گرینفل ٹاور میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے جس میں مزید اضافے کا خطرہ ہے، جب کہ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔

برطانوی میڈیا نے لاپتہ افراد کی تعداد 70 بتائی ہے۔حکومتی نااہلی اور بے حسی کے خلاف 10 ڈاننگ اسٹریٹ اور دیگر بلدیاتی کونسلز کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ عمارت میں دھوئیں سے خبردار کرنے والا الارم اور آگ بجھانے والے آلات کیوں نہیں لگائے گئے۔ انہوں نے بے گھر ہونے والے افراد کی فی الفور مدد کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :