بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے بورڈ آف گورنرز کی 163واں اجلاس

ہفتہ 17 جون 2017 14:53

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے بورڈ آف گورنرز کی 163واں اجلاس زیر صدارت چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری بورڈ خرم قریشی‘ سیکشن آفیسر ہایئر ایجوکیشن محمد عرفان‘ ڈائریکٹر کالجز چوہدری امداد اللہ‘ ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ اعجاز اختر سندھو ‘ بورڈ ممبران اشرف محمود اورمنظور احمد ریکھی سمیت دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

ایجنڈے کی کارروائی کا آغاز ہوا تو تمام ممبران نے سیرحاصل بحث ومباحثے اور قواعدو ضوابط کے تحت باہمی افہام و تفہیم سے اہم فیصلے کئے۔ اس موقع پر سابقہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے ان پر ہونے والے عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ بورڈ کے سال 2017-18 کی1865.676ملین روپے مالیت کے بجٹ کی من وعن منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

اور بورڈ کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اور غیرترقیاتی بجٹ تجاویز کی بھی متفقہ طورپر منظوری دی اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے کہاکہ میں نے غیر ترقیاتی بجٹ کو آخری حد تک کنٹرول کرنے کا عزم کیا ہوا ہے یاد رہے کہ فنانس کمیٹی نے کشرت رائے سے سالانہ بجٹ 2017-18 کی تجاویز کی منظوری دی تھی ان شفارشات کو حتمی منظوری کے لیے آج بورڈ آف گورنر کے اجلاس میں پیش کیا گیا اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے ملٹی میڈیا پراجیکٹ کے ذریعے بورڈ میں ہونے والی اچیومنٹس و ایجنڈے کے متعلق بریفنگ دی جس پر تمام ممبران نے چیئرمین بورڈ کی طرف سے ملازمین و طلباء و طالبات کی سہولت کے پیش نظر اٹھائے جانے والے اقدامات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ میرا خواب بورڈ کو ایک ماڈل آرگنائزیشن بنانا تھا الحمداللہ اس مقصد میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں سو فیصد کامیابی عطا کی ہے جس پر میں اس پروردگار کا شکربجا لاتا ہوں۔ میٹنگ میں تمام بورڈ ممبران نے چیئرمین بورڈ کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے انہیں ایک بہترین منتظم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :