ہارون عسکری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قائمقام ایم ڈی مقرر

ہفتہ 17 جون 2017 14:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہارون عسکری کی تقرری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی ندیم نقوی کی تقرری کی معیاد کے خاتمے پر کی گئی ہے ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق ہارون عسکری نئے ایم ڈی کی تقرری تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :