امت مسلمہ حضرت علیؓ کے مبارک زندگی پر عمل کرکے موجودہ مسائل سے نجات حاصل کرسکتی ہے،سید مصطفی کمال

ہفتہ 17 جون 2017 14:51

امت مسلمہ حضرت علیؓ کے مبارک زندگی پر عمل کرکے موجودہ مسائل سے نجات ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) امت مسلمہ حضرت علیؓکی مبارک زندگی پر عمل کر کے ہی اپنے مسائل سے نجات حاصل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

یومِ حضرت علیؓکے موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان ہائوس سے جاری اپنے پیغام میں کہا کہ معاشروں میں عدل و انصاف ہو تو معاشرے خوشحال اور بہتری کی طرف گامزن ہوجاتے ہیں اور جن معاشروں میں انصاف نہ ہوتووہاں محرومیاں اور برائیاں جنم لیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھی ان کے نقش و قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہوئے وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں سے اس معاشرے میں عدل و انصاف رائج کرنے کے لیئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مصطفی کمال نے حکومت سے کہا کہ یوم حضرت علیؓکے موقع پر ملک بھر میں فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :