محکمہ صحت عامہ متعدی امراض ڈینگی وائرس کی روک تھام کی افزائش نسل کے خاتمہ کیلئے ڈینگی کنٹرول سکواڈ گھر گھر لاروا سروے مہم رمضان المبارک کے باوجود جاری رکھے ہوئے ہے‘ محکمہ صحت

ہفتہ 17 جون 2017 14:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) محکمہ صحت عامہ متعدی امراض ڈینگی وائرس کی روک تھام کی افزائش نسل کے خاتمہ کیلئے ڈینگی کنٹرول سکواڈ گھر گھر لاروا سروے مہم رمضان المبارک کے باوجود جاری رکھے ہوئے ہے۔گزشتہ سال مظفرآباد میں ڈینگی فیور کے کیسسز سامنے آنے کے بعد محکمہ پہلی مرتبہ ایڈیز لاروا تلف کرنے کیلئے بڑا آپریشن کر رہا ہے اور 50سے زائد علاقہ مکینوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

جن علاقوں سے زیادہ مقدار میں لاروا تلف کیا گیا ان میں سنڈھ گلی،دولت کالونی،چہلہ بانڈی،نلوچھی،گوجرہ لوئر چھتر کے ایریاز شامل ہیں۔2016میں ان علاقوں سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے تھے۔ان خیالات کا اظہار ڈینگی کنٹرول سکواڈ نمبر7کے انچارج سید لیاقت حسین نقوی نے گزشتہ روز پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سنڈھ گلی دولت کالونی کے علاقہ مکینوں کے گھروں کی چھتوں اور صحن میں رکھے پانی استعمال کرنے کے کنٹینرز سے بھاری مقدار میں ایڈیز لاروا پایا گیا ہے۔

لاروا کے خاتمہ کیلئے اہل علاقہ کا محکمہ صحت عامہ کے ساتھ بھرپور تعاون رہا ہے جن گھروں سے لاروا حاصل ہوا اچھے پڑھے لکھے فہم فراست کے حامل رہنے کیلئے تباہی کا سامان تیار کر رہے ہیں۔انہیں خبر تک نہیں ماضی میں جن ممالک میں ڈینگی نے وبائی صورت حال اختیار کی ہے وہاں ایٹم بم سے زیادہ تباہی پھیلی ہے۔انسانی جانیں لقمہ اجل بنی ہیں علاقہ میں عوام الناس کو آگاہی نہ ہونے کے باعث متعددی امراض پھوٹ پڑھنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ واٹر سپلائی لائنوں کی لیکج دولت کالونی کے نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی وائرس پھیلنے کے خطرات موجود ہیں ایریا انچارج نے مزید کہا جن علاقہ مکینوں کے گھروں سے لاروا حاصل ہوا ہے انہیں حکومتی ایکٹ کے مطابق اگرجہ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان گھرانوں سے اگر ایسی طرح کی دوبارہ لاپرواہی کی گئی ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آئندہ مرحلہ پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ جرمانہ بھی ہو سکے گا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نے ملکر ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے اپنی حیثیت کے مطابق کردار ادا کرنا ہے پانی استعمال کے تمام برتن کو حالیہ سیزن میں روازانہ چیک کرنا اور مکمل ڈھانپ کر رکھا جائے واٹر ٹینک کی صفائی کو یقینی بنانا ہے عوامی حلقوں نے محکمہ صحت عامہ کی لاروا مہم کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :