Live Updates

کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں 20 روز سے بجلی غائب

اہلیان نکیال نے رمضان المبارک کے پورے 2 عشرے بغیر بجلی کے گزار دئیے

ہفتہ 17 جون 2017 14:43

نکیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) نکیال کنٹرول لائن کے قریبی گاوں او لی بائی دھڑہ میں بجلی کی طویل ترین لوڈ شیڈنگ جاری ماہ رمضان شروع ہوا تو بجلی غائب، دو عشرے گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی۔ بجلی نہ ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نکیال کنٹرول لائن کے قریبی گاوں او لی بائی دھڑہ محکمہ برقیات کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے گزشتہ 20 دنوں سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار عدنان فاروق، سید ذوالفقار حسین شاہ، محمد بشارت، محمد فہیم اور دیگر نے صحافیوں کو بتایاکہ نکیال کے گا?ں او لی بائی دھڑہ جو کنٹرول لائن کے قریب ہے جو اس وقت دشمن کی فائرنگ کی زد میں ہے ہم کنٹرول لائن کے متاثرین کی فہرست میں شامل حال ہیں حکومت کے اہلکار ہمیں امداد اور سہولیات دینے کے بجائے جو سہولیات دستیاب ہیں اِن سے بھی محروم کردیا ہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات