طلاق ایک ایسی لعنت ہے جو دوخاندانوں میں محبت سے نفرت پید اکرتی ہے‘ خلیل طاہر سندھو

ہفتہ 17 جون 2017 14:37

طلاق ایک ایسی لعنت ہے جو دوخاندانوں میں محبت سے نفرت پید اکرتی ہے‘ ..
شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ دنیا میں پائے جانے والے تمام مذاہب طلاق کی نفی کرتے ہیں لیکن مسیحی تعلیم کے مطابق جس کو خدا نے جوڑا ہے اس کو انسان جدا نہ کرے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ایم پی ایز طارق مسیح گل،شکیل آئیون کھوکھر ،چوہدری شہزاد منشی ، ذوالفقار غوری،ممبر ضلع کونسل عفت نعیم اور سنیئر صحافی صوبہ انجم بھی موجود تھے جبکہ کمیونٹی ورلڈ سروس این جی اوزکے وفد قیادت ایم پی اے مری گل کی این جی اوزکا کہناتھا کہ مسیحی مذہب میںبھی طلاق کا قانون پاس کیا جائے جس کی صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو اور تمام ایم پی ایز طارق مسیح گل،شکیل آئیون کھوکھر ،چوہدری شہزاد منشی ، ذوالفقار غوری،ممبر ضلع کونسل عفت نعیم اور سنیئر صحافی صوبہ انجم نے سخت الفاظ میں مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یسوع مسیح کی تعلیمات مسیحی مذہب کے لئے افضل ہیں اور بائبل مقدس پر ہمارامضبوط ایمان ہے یسوع مسیحی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہی تمام مسیحی جنت کے وارث بن سکتے ہیں ۔صوبائی وزیر نے این جی اوز کے وفدسے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں سے کون ایسا بدبخت شخص ہے جو اپنی بیٹی ،بہن ،بہو،بیوی اورماں کو طلاق دلاوانا چاہتا ہے طلاق ایک ایسی لعنت ہے جو دوخاندانوں میں محبت سے نفرت پید اکرتی ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا ہک میں مسیحی ہوں اور جو کوئی بھی مسیحی تعلیمات کودولت کی خاطر بدلنا چاہتا ہے ہم تما م بشپ صاحبان اور رکن صوبائی اسمبلیز مل کر ان کا مقابلہ کریں اس کیلئے ہم کوسپریم کورٹ ہی کیوں نہ جانا پڑے ۔خدائے بزرگ برتر اس کو وہ حال کرے گا جو پوری قوم کیلئے عبرت کا نشان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :