میونسپل مجسٹریٹ کا ہمراہ پولیس کے ہمراہ قصاب گلی میں مٹن شاپس کا معائنہ ‘تین من مضر صحت گوشت تلف ‘قصاب گرفتار

ہفتہ 17 جون 2017 14:35

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) میونسپل مجسٹریٹ سردار عمران کا ہمراہ ٹیم محمد اعجاز ،محمد عاطف ،محمد رضوان ،انچارج ون فائیو محمد شوکت ،دیگر پولیس سکواڈ قصاب گلی میں مٹن شاپس کا علی الصبح معائنہ ،تین من مضر صحت گوشت تلف ،قصاب گرفتار ،عوام کا بلدیہ مجسٹریٹ اور پوری ٹیم کو خراج تحسین ،کاروائی جاری رکھنے کا مطالبہ قانون کی گرفت سے کوئی محفوظ نہیں رہے گا مجسٹریٹ بلدیہ کامیڈیاکوموقف تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ میں مضر صحت او رناقص گوشت فروخت کرنے پر بلدیہ مجسٹریٹ سردار عمران نے ہمراہ ٹیم اچانک چھاپہ مار کر قصاب گلی سے گوشت ضبط کرتے ہوئے قصاب کو حوالات کی سیر کروادی ،عوام نے بلدیہ مجسٹریٹ اور ان کے پوری ٹیم کی کاروائی کو سراہا اور کہا کہ بلدیہ کے ماہ رمضان اور اس کے علاوہ غیر رمضان میں بھی اقدامات قابل ستائش ہیں گوشت ضبط کرتے ہوئے ٹھنڈی کسی کے مقام پر لے جایا گیا اس موقع پر پولیس سکواڈ محمد شوکت انچارج ون فائیو ،میڈیا ٹیم بھی موجودتھی او رگوشت کو ٹھنڈی کسی کے مقام پر پھینک دیا گیا درایں اثناء میڈیا ٹیم سے خصوصی ٹاک شاک میں مجسٹریٹ بلدیہ سردار محمد عمران خان کا کہنا تھا کہ ناقص گوشت فروخت کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی قصابوںکو وراننگ دے دی ہے کہ لاغر اور بیمار جانوروںکا گوشت فروخت کرنا کسی طور درست نہیں اور نہ کسی کو فروخت کرنے کی اجازت دی جاسکتی ہے انھوں نے کہا کہ گوشت کو ڈھانکنے کا بندوبست کیا جائے سارے فضائی جرثومے اور گاڑیوںکے ٹائروں سے اٹھنے والی گرد اس میں پڑتی رہتی ہے اس لیے گوشت جراثیم سے پاک نہیں رہتا انھوں نے کہا کہ عوام یہاں کہیں بھی کوئی شکایت رکھتے ہیں تو فوراً بلدیہ کو انفارم کیا جائے اور میرے نمبر 0355-6750529 پر رابطہ کیا جائے انھوں نے کہا کہ گاہے بگاہے زبح خانہ کو بھی چیک کرتا ہوں تاکہ یہاں پر کوئی لاغر جانور فروخت نہ کرئے انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور انشاء اللہ اس پر نہ پہلے کمپرومائز کیا اور نہ آئندہ کریں گے

متعلقہ عنوان :