راولاکوٹ‘سحری کیلئے اٹھے ماں بیٹا گیس لیکج باعث جھلس گئے ‘ماں کھاریاں برن سینٹر اور بیٹا لاہور برن سینٹر علاج کیلئے منتقل

ہفتہ 17 جون 2017 14:35

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) سحری کے لیے اٹھے ماں بیٹا گیس لیک ہو جانے کے باعث جھلس گئے ماں کھاریاں برن سینٹر اور بیٹا لاہور برن سینٹر علاج کے لیے منتقل نواحی گائوں سنگولہ سے تعلق رکھنے والا حسین شہید پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ میں بی کام کا طالب علم وقار انور اس وقت والدہ سمیت سلنڈر لیک ہو جانے سحری کھانے کی تیاری کر رہا تھا آگ نے جب اس کو اپنی لپیٹ میں لیا تو اس کی ماں اسے بچانے آگ میں کود پڑی ماں بیٹا دونوں جلس گئے جنہیں علاج معالجہ کے لیے بیرون ملک پاکستان بھیج دیا گیا وہاں ماں کھاریاں برن سینٹر اور بیٹا لاہور برن سینٹر میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :