صوبہ کے تمام چیف آفیسرز میٹرو کار پوریشنز و کمیٹیز کو فوری طور پر فلڈ پلان 2017ء کے انتظا مات با رے رپورٹ محکمہ کو ارسال کر نیکی ہدایت

تمام چیف آفیسرز فو ل پرسن نامزد کرنے کے پابند ،تما م چیف آفیسرز رائونڈ دی کلاک اپنے اہلکاروں کی ڈیوٹی روسٹر جاری کریں‘ منشاء اللہ بٹ

ہفتہ 17 جون 2017 13:38

صوبہ کے تمام چیف آفیسرز میٹرو کار پوریشنز و کمیٹیز کو فوری طور پر فلڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے چیف آفیسر میٹرہو پولیٹین کار پوریشن لاہور و صوبہ کے تمام چیف آفیسرز میٹرو کار پوریشنز و کمیٹیز کو فوری طور پر فلڈ پلان2017ء کے انتظا مات مکمل کر کے رپورٹ محکمہ کو ارسال کر نے بارے ہدایت جاری کی ہیںتاکہ کسی بھی حالات میں اس مرتب شدہ پلان پر فوری طور پر عمل کر کے کسی بھی سنگین صورت حال سے با آسانی نمٹا جا سکے۔

ہر چیف آفیسر کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنا اپنا ایک فو ل پرسن بھی نامزد کرے اور اس آفیسر یا اہلکار بارے مکمل معلومات بمعہ فون نمبرز محکمہ کو ارسال کرے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے مون سون بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے منعقدہاجلاس سے خطاب کرت ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمحکمہ بلدیات کے مختلف افسران بھی موجود تھے۔صو بائی و زیر محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ اس دوران کسی بھی آفیسر یا اہلکار کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام بلدیات افسران چوبیس گھنٹے مقامی انتظا میہ کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوشاں رہیں گے۔تما م چیف آفیسرز رائونڈ دی کلاک اپنے اہلکاروں کی ڈیوٹی روسٹر جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی علاقہ میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ تمام چیف آ فیسرز اپنے اپنے علاقہ میں بہنے والے گندے پانی کے نالوں میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کریں تاکہ بارشوں کے دوران ان میں پانی کا بہائومتواتر جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام چیف آفیسرز پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سے بھی رابطہ میں رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال پر ان کی ضرورت کو مد نظر رکھ کر عمل کیا جا سکے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اگر کوئی اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی میں کسی قسم کی حیل و حجت کا مظاہرہ کرے تو اس کے خلاف یک طرفی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :