قطر کے بائیکاٹ پر القاعدہ کی مذمت،

اخوان کے ساتھ اظہار یکجہتی قطر سے بائیکاٹ کی فہرست اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کے مترادف ہے،لد باطرفی کا ویڈیو پیغام

ہفتہ 17 جون 2017 12:25

قطر کے بائیکاٹ پر القاعدہ کی مذمت،
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2017ء) القاعدہ کی جانب سے الاخوان المسلمین جماعت کے ساتھ رابطے اور قطر کی طرف سے اس کے لیے سپورٹ کے کردار کی ایک نئی تصدیق سامنے آئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن میں القاعدہ تنظیم انصار الشریعہ نے سعودی عرب ، امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر کے زیر سرپرستی شخصیات اور تنظیموں اور اداروں کو دہشت گرد عناصر کی فہرستوں میں شامل کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

القاعدہ کے میڈیا ونِگ کارپوریشن السحاب کی جانب سے جاری نئی وڈیو میں یمن میں القاعدہ تنظیم کے رہ نما خالد باطرفی نے کہا کہ یہ فہرست اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ باطرفی نے علماء ، مبلغین ، طالب علموں اور مخلتف اسلامی گروپوں اور تحریکوں پر زور دیا کہ وہ جہاد کی نصرت کے لیے کام کریں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انصار الشریعہ کے ایک کمانڈر جلال بلعیدی المرقشی نے اپنی ایک وڈیو میں القاعدہ تنظیم اور یمن میں الاخوان المسلمین کی نمائندہ حزب الاصلاح جماعت کے اٴْن مشترکہ حملوں پر تبصرہ کیا جو دونوں تنظیموں نے باہمی تعاون سے یمن کے مخلتف محاذوں پر کیے۔

واضح رہے کہ یمن میں القاعدہ تنظیم کے زیادہ تر رہ نما الاخوان المسلمین جماعت میں رہے۔ ان میں سے کچھ افراد نے صنعاء کی الایمان یونی ورسٹی میں تعلیم حاصل کی اور فارغ التحصیل ہونے کے بعد یمن کے کئی محاذوں پر القاعدہ کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :