لیگی میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کرتے ہیں،شیخ رشید

حدیبیہ پیپر مل کیس میں اسحاق ڈار بھی ملوث ہیںان کو بلایا گیا تو کیس واضح ہو جائے گا،جے آئی ٹی رپورٹ دے گی اور فیصلہ عدالت کرے گی، طاہرالقادری عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار ہیں،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو کر

ہفتہ 17 جون 2017 12:14

لیگی میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کرتے ہیں،شیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں اسحاق ڈار بھی ملوث ہیں اسحاق ڈار کو بلایا گیا تو کیس واضح ہو جائے گاجے آئی ٹی رپورٹ دے گی ، فیصلہ عدالت کرے گی طاہرالقادری عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار ہیں لیگی میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتے کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس میں اسحاق ڈار بھی ملوث ہیں ۔ اسحاق ڈار کو بلایا گیا تو کیس واضح ہو جائے گا۔جے آئی ٹی رپورٹ دے گی ، فیصلہ عدالت کرے گی ۔ جے آئی ٹی کو ایک بھی کاغذ نہیں دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی جے آٹی ہے اس کے بعد اور بھی بن سکتی ہیں ۔طاہر القادری سے گزشتہ روز تفصیلی بات چیت کی ہے ۔طاہرالقادری عید کے بعد سڑکوں پر نکلنے کے لئے تیار ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ 22جون تک کیس اپنی راہ متعین کر لے گا۔ رشتہ داروں میں سے صرف اسحاق ڈار اور مریم نواز رہ گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیگی میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو کرتے ہیں۔